قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم (Babar Azam)ایک چیریٹی میچ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ہیں جس کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔
چیریٹی گیم (فلڈ ریلیف نمائشی میچ) 30 اگست کو پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایشیاکپ؛سری لنکا نے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا، قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے
اس میچ میں سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس خان اور کامران اکمل سمیت دیگر قابل ذکر کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
ایک عام نشست کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1,000 روپے ہے۔ تاہم، وی وی آئی پیز کیلئے 200 اور وی آئی پیز کیلئے 800 ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔
ہر وی وی آئی پی انکلوژر سیٹ کی قیمت 50,000 روپے ہے اور اسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور کابینہ کے دیگر ارکان نے خریدا ہے۔
لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ
میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے شروع ہوگا، اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم سیلاب زدگان کی امداد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔
