جولائی 2025میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں سالانہ بنیادوں پر25.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت کا حجم 286ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 25.3فیصد زیادہ ہے۔
جولائی 2025:پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6.42فیصد اضافہ
گزشتہ سال جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت کا حجم 228ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جون کے مقابلے میں جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت میں ماہانہ بنیادوں پر3.3فیصد کا اضافہ ہوا۔
جون میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 277ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا جو جولائی میں بڑھ کر286ارب روپے ہوگیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف کارروائی سے روک دیا
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 9483ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
