پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے ۔
پشاور ہائیکورٹ میں زرتاج گل کی الیکشن کمیشن نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس وقار احمد نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟
محکمہ موسمیات کی 27سے 31اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
وکیل درخواست گزار نے عدالت کوجواب دیا کہ لاہور نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں، جسٹس وقار احمد نے کہا دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے۔
آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے۔
