بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی۔
آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کر لیں، یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پانچویں باؤلر ہیں۔
یہ اعزاز انہوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کی طرف سے کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی وکٹ حاصل کرکے حاصل کیا۔
ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا پلڑا بھاری
محمد رضوان کے علاوہ انہوں نے دو مزید کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا، اس طرح ان کی وکٹوں کی تعداد 502 ہو گئی ہے، بنگلہ دیشی آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز بنانے اور 5سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلا کرکٹر بن گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے انہوں نے 660 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ راشد خان کے علاوہ ڈوین براوو نے 631، سنیل نارائن نے 590 اور عمران خان طاہر نے 554 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
