امریکی جھنڈا جلانے پر ایک سال جیل کی سزا ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن کے آٹوپین سے منظور کردہ تمام احکامات منسوخ کر دیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی جھنڈا جلانے پر ایک سال جیل کی سزا ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے۔ جبکہ امریکی جھنڈے کی بے حرمتی کے خلاف ایگزیگٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے امریکی جھنڈا جلایا تو ایک سال جیل جائے گا۔ میں نے 7 جنگیں رکوائیں، لیکن دراصل 10 جنگیں رکوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 36 گھنٹے کا طویل آپریش کر کے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے دس سب سے زیادہ آبادی والے دارالحکومت، فہرست جاری

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت میں جنگ بندی کروائی۔ اور جنگ بند نہ کرواتے تو یہ مزید بڑھ جاتی، پہلے ہی 7 طیارے گرا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ نہ روکی جاتی تو یہ نیوکلیئر جنگ کی شکل اختیار کر لیتی۔ اور کسی کو بھی یقین نہیں تھا کہ پاک بھارت جنگ رک جائے گی۔ میں نے کہا جنگ جاری رہی تو تجارت نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جنگ بندی کے لیے ہر ممکن ذریعے کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں ہوں۔ اسپتال پر حملے میں 5 صحافیوں کی جان گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp