آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 276 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم جنوبی افریقہ نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
میکے میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے 250 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹریوس ہیڈ نے 142 جبکہ مچل مارش نے 100 رنز بنائے۔
ایشیا کپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان ، راشد خان قیادت کریں گے
ون ڈاؤن پوزیش پر آنے والے کیمرون گرین نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 55 گیندوں پر 118 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
انہوں نے 47 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 432 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 155 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ بی ویڈ بریوس 49 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلوی باؤلر کوپر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تاہم جنوبی افریقہ نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سےجیت لی۔