پاکستان میں ماہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروزاتوار کراچی میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ سید ابوالخبیرآزاد کریں گے، مرکزی اجلاس کراچی کے محکمہ موسمیات کے دفترمیں منعقد ہوگا۔
سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے مقامی ارکان، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
چاند نظرآنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کمیٹی اجلاس کے بعد کیا جائے گا، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی ضلعی کمیٹی یا مرکزی کمیٹی کوفوری اطلاع دیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پہلے ہی ربیع الاول کا چاند نظرآ چکا ہے اوروہاں یکم ربیع الاول 24 اگست کو ہوگی، پاکستان میں چاند کی رویت کی صورت میں یکم ربیع الاول اتوار 25 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔