اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سیاست سے نکل آئی ہے۔ اور جلد اس کے اچھے اثرات نظر آئیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جب بھی بات ہو گی برابری کی سطح پر ہو گی۔ اور وہ وقت گزر گیا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی اچھی کارکردگی نظر آئے گی۔ اور بھارت کے خلاف ہماری ٹیم اچھا کھیلے گی۔ ٹیم کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں۔ بلکہ سلیکشن کمیٹی ہی کھلاڑیوں کی سلیکشن کا فیصلہ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ
محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہے مقابلہ بڑھے اور بہترین کھلاڑی سامنے آئیں۔ جبکہ کرکٹ ٹیم سیاست سے نکل آئی ہے اور جلد اس کے اچھے اثرات نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنے کھلاڑیوں کو بھر پور سپورٹ کریں۔ ایشیا کپ میں ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے دعاگو ہیں۔
