وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات بنانے والوں کیخلاف کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے ، وزیر داخلہ کا حکم
وزیر داخلہ نے 30 ستمبر تک غیر قانونی مکینوں کیخلاف آپریشن کرکے متعلقہ سیکٹرز کو کلیئرکرنے کی ہدایت کی ، علاوہ ازیں ڈپلومیٹک انکلیو اپگریڈیشن پراجیکٹ کے فیز ون پر کام کے شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی چوک پر فلائی اوور اور شاہین چوک پر انڈر پاس کا سنگ بنیاد ستمبر کے آغاز میں رکھا جائے گا۔
