نیویارک میں سیاحوں کی بس الٹ گئی، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بس الٹ گئی

نیویارک، امریکا کی ریاست نیویارک میں سیاحوں سے بھری ایک بس کے الٹنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیورنے بس پرسے کنٹرول کھو دیا، بس سڑک سے پھسل کرالٹ گئی، حادثے کے وقت بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔

کولمبیا کے فوجی اڈے پر ٹرک بم حملہ، 5 افراد ہلاک، 36 زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، بس میں سوارافراد کا تعلق زیادہ  ترچین، بھارت اورفلپائن سے تھا جونیویارک کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیرکیلئے جا رہے تھے۔

پولیس اورٹرانسپورٹ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بس کمپنی سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں