فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم باہر سے سنتے ہیں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں،گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوجاتی ہیں،ٹیم کی باتیں ٹیم میں رہنی چاہئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے بڑے میچ سے قبل ٹرائی نیشن سیریز مفید ثابت ہوگی،ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی،ہماری ینگ ٹیم ہے، سب بلا خوف کرکٹ کھیلتے ہیں، اس کا ہمیں فائدہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے کا الزام،اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل زیر حراست
ایشیا کپ سے کافی پہلے یہاں آگئے ہیں، تیاری کا اچھا موقع ملے گا،پہلا فوکس ٹرائی نیشن سیریز پرہے، اس کے بعد ایشیا کپ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اوررضوان نے پاکستان کیلیے بہت پرفارم کیا ،مستقبل میں بھی دونوں پرفارم کرتے رہیں گے،نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا چاہیے۔
