پنجاب پولیس کی وردی کا بجٹ 68 کروڑ سے بڑھا کرایک ارب 36 کروڑ کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق رواں سال سوا دو لاکھ کے قریب یونیفارمز خریدی جائیں گی، گزشتہ برس ایک لاکھ 39 یونیفارم کی خریداری نہیں کی گئی تھی۔
مجوزہ بجٹ سے ٹی شرٹس، جیکٹس، شوز سمیت دیگر سامان بھی خریدا جائے گا،آئی جی پنجاب کے حکم سے رواں ماہ پری کوالیفکیشن کا آغاز کردیا جائےگا۔
پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
خریداری کا عمل مکمل کر کے افسران واہلکاروں کو2، 2 یونیفارمز اور دیگر سامان فراہم کیا جائےگا۔
