وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دے دیا۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے 11 ویں این ایف سی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو این ایف سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
نوٹفکیشن کے مطابق این ایف سی ارکان میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ شامل ہیں۔
وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کےحصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ڈاکٹر اسد سعید، کے پی سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ ممبر ہوں گے۔
