برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 13 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ امداد پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے7 متاثرہ اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لئے معاون ہوگی۔
کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری, 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار
جین میرجوٹ نے کہا کہ متاثرین کو خشک راشن، موبائل میڈیکل کیمپس، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، آبی نظام اور زراعت کے لیے فوری مدد فراہم کی جائے گی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
