امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وفاق کے تحت کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔
ٹرمپ نیشنل گارڈ اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ سڑکوں پرگشت کرتے رہے یہ دورہ اس وقت ہوا جب انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرکے براہ راست سیکیورٹی کا اختیاروفاق کودے دیا تھا۔
ٹرمپ اور مارک کارنی کا ٹیلیفونک رابطہ، ٹیرف پر تبادلہ خیال
امریکی صدرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اوربہترحالت میں ہے، ایک سال قبل امریکا کی حالت انتہائی خراب تھی مگر ہم نے سخت فیصلوں سے ملک کو سنبھالا۔
انہوں نے اس موقع پراعلان کیا کہ امریکا اس وقت الیکٹرک ہوائی جہاز بنانے پرکام کررہا ہے اور چین کی مصنوعی ذہانت کا مؤثر اندازمیں مقابلہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب، قطر اور یو اے ای سے مجموعی طور پر 5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، امریکی معیشت تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے۔
