سندھ میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 مختلف واقعات کے دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیوحکام کے مطابق میرپورخاص کی تحصیل ڈگری میں آسمانی بجلی گرنے سے 4افرادجاں بحق ہوگئے ، افسوسناک واقعے میں 8افراد زخمی بھی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب میں گندم مہنگی ہوگئی،فلور ملز نے بھی آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھا دی
اسی طرح ماتلی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سندھ میں 24 تا 28 اگست تک شدید بارش کا سسٹم متوقع ہے ،کراچی اور حیدر آباد میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ
شہری بارش کے دوران غیر ضروری سفرسے گریز کریں،برقی آلات کو محفوظ بنائیں اور استعمال کرتے وقت حفاظتی اقدامات کریں۔
