سرکاری حج اسکیم 2026میں صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بارشوں اور ہنگامی صورتحال کی وجہ سے درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آج جمعرات کو بھی درخواستیں وصولی کی جائیں گی۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب
ترجمان کے مطابق نشستیں مکمل ہونے پر نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی،اس سلسلے میں نامزد بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
