دوسروں سے موازنہ رشتے برباد کر دیتا ہے، حبا علی

حبا علی

اداکارہ و ماڈل حبا علی نے میاں بیوی کے تعلقات میں بڑھتے بگاڑ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا اورغیر ضروری موازنہ کو قرار دیا ہے۔

اداکارہ حبا علی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خواتین میں دوسروں سے موازنہ کرنے اورجلن کی عادت اکثران کا اپنا گھربرباد کردیتی ہے۔

محبت پریقین ہے، دوسری شادی سے کبھی انکار نہیں کیا، ملائیکہ اروڑہ

انہوں نے اپنی قریبی دوست کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اُس کے شوہرنے شکایت کی کہ میری بیوی ہروقت کہتی ہے کہ فلاں نے شوہرسے نئی گاڑی لی تم نے نہیں دلوائی، فلاں نے برتھ ڈے پرمہنگا ڈریس پہنا، مجھے بھی چاہیے۔

ماڈل کے مطابق خواتین سوشل میڈیا، خاص طور پرانسٹاگرام پردوسروں کی زندگیوں کو دیکھ کرغیرحقیقی توقعات پال لیتی ہیں جس سے ان کے اپنے رشتے متاثرہوتے ہیں۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ ہرانسان اورہرگھرکے معاشی حالات، سوچ اور ضروریات مختلف ہوتی ہیں اس لیے دوسروں سے موازنہ کرنا کسی طورپرفائدہ مند نہیں بلکہ نقصان دہ ہے۔


متعلقہ خبریں