سمندری طوفان ایرن امریکا سے ٹکرا گیا جس کے باعث نیویارک سٹی اور امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے ساحلی علاقے متاثر ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، متعدد علاقے زیر آب آگئے،کونی آئی لینڈز سمیت مختلف جزائر سے سیاحوں اور عوام کا انخلا شروع ہوگیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کی تصحیح کا عمل مزید آسان بنا دیا
شمالی کیرولائنا کے گائوں سے 2ہزار200 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے،155کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،جس میں مزید شدت کاامکان ہے۔
موسم کی شدت کے باعث شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
