دبئی: آسٹریلیا کے باؤلر ایڈم زمپا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتک قرار پائے۔
آسٹریلوی باؤلر ایڈم زمپا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
آئی سی سی کے مطابق ایڈم زمپا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں لیول ون کی خلاف ورزی کی۔ ایڈم زمپا نے باؤلنگ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی جو اسٹمپ مائیک پر سنی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کی بیٹرز میں دوسری پوزیشن، رضوان اور شاہین کی تنزلی
آئی سی سی کے مطابق ایڈم زمپا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیاہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی باؤلر ایڈم زمپا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کیا ہے۔
