کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے بارش کے ساتھ بہہ گئے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تقریباً 200 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اور گورنر سندھ نے بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور لوگوں کا احساس کریں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے جو وعدہ کیا مشکل گھڑی میں لوگوں کے ساتھ رہیں گے وہ نبھایا۔ لیکن صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے بارش کے ساتھ بہہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کی حفاظت اور ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، فیلڈ مارشل
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کا کچرا وقت پر اٹھا دیا جائے تو 400 ملی میٹر بارش میں بھی کچھ نہیں ہو گا۔ گزشتہ روز بارش میں کچھ لوگ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر گھروں کو چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں میئر کراچی کو ہدف تنقید نہیں بنا رہا۔ لیکن اگر سب کچھ تمہارا ہے تو بچا کیا ہے۔ تمہارے پاس بہانہ کیا ہے؟۔
