سیلاب متاثرین کی مدد، خیمے، کمبل، جنریٹر، راشن بیگز اور ادویات بجھوا دی گئیں

امدادی سامان سیلاب

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، قومی ہنگامی امدادی ادارے، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے لیے امدادی سامان روانہ کر رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے مزید 12 افراد جاں بحق، 3 زخمی

باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے دو الگ الگ امدادی کھیپیں روانہ کردی گئیں، امدادی سامان میں خیمے، کمبل، 7KVA جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں