کراچی میں مسلسل بارشوں کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں اور تجارتی عمارتوں میں پانی بھر جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں واقع ایک کال سینٹرکا دفترزیرِآب آ گیا، جہاں پھنسے 30 افراد کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔
کراچی میں طوفانی بارش ،پی آئی اے کا آپریشن متاثر
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پرٹیمیں موقع پرپہنچیں اورکشتیوں اورحفاظتی آلات کی مدد سے تمام افراد کونکال لیا گیا۔
ادھر ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل پرڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جانے والا انڈرپاس مکمل طور پر پانی سے بھرچکا ہے، ٹریفک معطل کردی گئی ہے، شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
