ہاکی ایشیا کپ کا نیا شیڈول جاری


ایشین ہاکی فیڈریشن نے  پاکستان اور عمان کی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کی تصدیق کے بعد ہاکی ایشیا کپ کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

ٹورنامنٹ اب 27 اگست کی بجائے 29 اگست سے راجگیر بھارت میں شروع ہوگا،پول اے میں بھارت،جاپان،چین اور قازقستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سرکاری حج اسکیم : 13 دنوں میں ایک لاکھ ساڑھے 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

پول بی میں ملائیشیا،کوریا،چائنیز تائی پے اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہونگی،ایشیا ہاکی کپ کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حکومت کی طرف سے ملی گائیڈ لائن کے بعد ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیصلے سے متعلق ایشین ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا۔

ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی ایس ریلویز کو نیا حکم نامہ جاری

پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کھلاڑیوں کے تحفظات و سیکیورٹی کے پیش نظر بھارت میں نہیں کھیل سکتی۔


متعلقہ خبریں