اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ سے ملاقات کی۔ اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے۔ اور تنظیم کو بھرپور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ دولت مشترکہ رکن ممالک کے مابین اقدار اور اتفاق رائے کے فروغ کا اہم فورم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے پائیدار ترقی اور کنیکٹیویٹی ایجنڈے کا بھرپور حامی ہے۔ اور پاکستان دولت مشترکہ کے اندرونی تجارت و ترقی کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایف سی اور انفنٹری کے 8 یونٹس کام کررہے ہیں، احمد شریف چوہدری
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے۔ اس کے لیے دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے۔اور پاکستان دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کا میزبان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
