لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حکومت کی طرف سے ملی گائیڈ لائن کے بعد ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیصلے سے متعلق ایشین ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کھلاڑیوں کے تحفظات و سیکیورٹی کے پیش نظر بھارت میں نہیں کھیل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔
