یورپ کا چھوٹا مگر پرکشش ملک انڈورا، جس کی سرحدیں اسپین اور فرانس سے جڑی ہوئی ہیں، اپنے منفرد جغرافیہ اور خوبصورتی کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈورا میں نہ ایئرپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی ریلوے ٹریک، یہاں صرف سڑک کے ذریعے ہی داخل ہوا جا سکتا ہے۔
یوٹیوب نے امریکہ میں نابالغ بچوں کی شناخت کیلئے اے آئی کا استعمال شروع کر دیا
انڈورا لا ویلا دنیا کا بلند ترین دارالحکومت اپنی قدیم عمارات، خوبصورت وادیوں اورسرسبز پہاڑوں کے باعث سیاحوں کا خواب بن چکا ہے۔
خریداری کے شوقین افراد کے لیے ٹیکس فری مراکزجبکہ قدرتی مناظر کے دلدادہ افراد کے لیے برف پوش پہاڑاور اسکیئنگ کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
انڈورا کا پرامن ماحول، محفوظ شہراورتاریخی ورثہ اسے یورپ کے دلکش ترین سیاحتی مقامات میں شمارکرتا ہے۔
