شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی جاری مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ان مشقوں کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔
دولت کی لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے، وزیر دفاع
انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتوں کی طرف سے طاقت کا مظاہرہ دراصل جنگ چھیڑنے کی خواہش کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوجی مشقیں خطے میں کشیدگی بڑھانے اورامن کے ماحول کو تباہ کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں، جس کا فوری اورسخت جواب دیا جائے گا۔
شمالی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
