یوکرینی صدر ولودیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی صرف یکطرفہ کوششوں سے ممکن نہیں، اس کے لیے عالمی برادری اور اتحادی ممالک کی عملی مدد درکار ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ ملاقات میں سیکیورٹی ضمانتوں، انسانی امداد اور جنگ کے خاتمے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اہم ملاقات کا دوسرا دور، روس اور یوکرین کے صدور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکی صدر
انہوں نے بتایا کہ روس نے حالیہ دو طرفہ ملاقات کے بعد سہ فریقی ملاقات کی تجویزدی ہے جسے یوکرین نے اصولی طورپرقبول کر لیا ہے۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدرپیوٹن سے کسی بھی فارمیٹ میں ملاقات کیلئے تیار ہیں کیونکہ امن کے لیے براہِ راست بات چیت ناگزیرہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں بغیر کسی شرط کے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ تنازع کا پائیدار حل نکل سکے۔
