وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیرنے شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لیا،متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی،تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
پنجاب حکومت کا آئندہ سال مارچ تک ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نوکیلئے اقدامات کیے جائیں گے،وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں،وزیراعظم امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
