ایشیا کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا ٹی وی پر 10 سکینڈ کے اشتہار کا ریٹ پاکستانی 51 لاکھ روپے سے زائد ہوگا،بھارتی میڈیا ٹی وی اشتہارات اور ڈیجیٹل ایڈز کے ریٹ سامنے لے آیا۔
رپورٹ کے مطابق کو پریزنٹنگ اسپانسرشپ پاکستانی روپے میں 58 کروڑ سے زائد ہوگا،اسی طرح ایسوسی ایٹ اسپانسرشپ پاکستانی روپے میں 41 کروڑ سے زائد ہوگا۔
ٹی وی پر اسپاٹ بائی اشتہار پیکج پاکستانی 14 کروڑ روپے سے زائد میں حاصل ہوگا،ڈیجیٹل کوپریزنٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر پاکستانی 96 کروڑ سے زائد رقم ادا کرینگے۔
ڈیجیٹل میڈیا پر کو پاورڈ بائی پیکج ایڈ پاکستانی 58 کروڑ روپے سے زائد میں نشر ہوگا،یاد رہے ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
