سونے کی قیمت مسلسل چھ دن کمی کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 47 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا
دس گرام سونا بھی مزید 1286 روپے مہنگا ہو نے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 15 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد فی اونس سونا 3350 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
