انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج میں ملوث 3 ملزمان کو سزا 4 ، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ملزمان کیخلاف تمام شواہد عدالت میں پیش کیے جس کے بعد اے ٹی سے کے جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو سزا سنائی۔
ملزمان کو اقبال جرم کرنے کے بعد شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ، عدالت میں ملزمان نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔
26 نومبر احتجاج کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی ضمانت منظور
ملزمان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے تھے، اپنے عمل پر عدالت سے معافی کے طلبگار ہیں۔
واضح رہے ملزمان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے ، ملزمان پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اورپولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔
