پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔
لاہور ایئر پورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا،معاہدے کے مطابق لاہور میں سری لنکن ائیر لائن کی4ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔خدمات سے استفادہ کرنا پی آئی اے کی انجینئرنگ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔
پی آئی اے انجینئرنگ پہلے ہی کئی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔
