اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے واحد راستہ مذاکرات ہی ہوتا ہے۔ اور سیاسی اختلافات کے باوجود مذاکرات کا فروغ بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بھارت ایک جارحیت پسند ریاست ہے۔ اور بھارت خطے کا امن اور استحکام تباہ کرنا چاہتا ہے۔ افواج پاکستان کو بہترین دفاعی حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ اور ہم خطے میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران ہمارے میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ دنیا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے۔
