انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں شدید زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ سولاویسی کے شہر پوزوریجنسی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ترکیہ میں6.1شدت کا زلزلہ، گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ
ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ یہ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور پوزو ریجنسی کو ہلا گیا جبکہ قریبی علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں گر گئیں جس میں 29 افراد زخمی ہو گئے تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
