نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے مزید دو سے تین نئے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے زیادہ ہو گی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ،موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون سیزن کی شدت زیادہ ہے۔
خیبر پختونخوا میں 176 ریسکیو یونٹس قائم ، سیلاب زدہ اضلاع میں 1800 اہلکار تعینات
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، ستمبر کے پہلے 10 دن تک مون سون کےمزید دو سے تین سلسلے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے گلگت بلتستان ،بابوسر ٹاپ اور اب مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا مکمل سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
پوٹھوہار ریجن میں سیلاب کا خدشہ ، نالہ لئی میں نہانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بھی کلاؤڈ برسٹ نوٹ کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کام جاری ہے۔
