عوام ایکسپریس حادثہ کے بعد وزیر ریلوے نے کراچی کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے لاہور روانہ ہو گئے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، وزیر ریلوے کل لودھراں میں جائے حادثہ کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، حادثہ کے ذمہ داران کیخلاف صرف تادیبی کارروائی نہیں ہو گی بلکہ سخت ایکشن ہو گا۔
مستونگ میں ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئے
واضح رہے پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
