پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے باعث عوام ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کامونکی،ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین 101 کوحادثہ،کوئی نقصان نہیں ہوا
زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے جس سے دیگرٹرینوں کے شیڈول بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔
