خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 65 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث 25 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، بٹگرام میں سیلابی ریلے میں 18اور باجوڑ میں 7 افرادلاپتہ ہیں۔
گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 10 افراد جاں بحق
بونیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے کے باعث 55 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے،بٹگرام میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر 10 افراد جاں بحق ہوئے، متعدد لاپتہ ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، مانسہرہ میں سیلابی ریلے میں 2 افرادجاں بحق، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔
آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 8 افراد جاں بحق، مواصلاتی نظام متاثر
ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم نے کہا ہے کہ بونیر میں سیلابی ریلے کے باعث اب تک 55 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، پیر بابا اسپتال کو اب تک 40 لاشیں موصول ہوئیں ،
ڈی ایچ کیو بونیر میں 7 افراد کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم نے کہا ہے کہ بونیر کے علاقے چغرزئی میں بارش کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے، بونیر میں ریسکیو آپریشن تا حال جاری ہے۔
