امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے پاکستان کو 78 ویں یوم آزادی کے موقع کی مبارکباد پیش کی۔
یوم آزادی پر اپنے پیغام میں مارکوروبیو نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں میں اہم معدنیات اور توانائی میں بھی تعاون کے مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تجارتی تعاون پر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوسراہتے ہیں، معدنیات اور ہائیڈرو کاربنز میں نئے مواقع تلاش کریں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مضبوط کاروباری شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرامید ہیں، یہ شراکت داری دونوں ملکوں کے لیے خوشحال مستقبل کی ضمانت بنے گی۔
