وفاقی حکومت کے زیر انتظام رہائشی یونٹس کی تعداد سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اس وقت 17 ہزار 496 رہائشی یونٹس موجود ہیں،لاہور میں 1 ہزار 943 اور کراچی میں 7 ہزار 882 رہائشی یونٹس ہیں۔
آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ،مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار
اسلام آباد اور لاہور میں کوئی بھی سرکاری رہائشگاہ کسی کے قبضے میں نہیں ہے،آئی بی کے تعاون سے تمام سرکاری رہائش گاہوں کا سروے شروع کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 742رہائش گاہوں سے غیرقانونی قبضے ختم کرائے گئے ہیں ۔
