چین سے مزید 100بسیں آج پاکستان کےلیے روانہ ہوں گی،جو پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں چلائی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ میانوالی،اوکاڑہ،ننکانہ صاحب،مظفرگڑھ،وہاڑی اور پاکپتن میں نئی بسیں چلیں گی ،تمام پسماندہ علاقوں میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جارہی ہے۔
حضرت داتا گنج بخش عرس، لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
جدید،ماحول دوست اور وائی فائی کی سہولت والی بس کا کرایہ صرف20روپے ہوگا،بسوں میں خودکار ٹکٹنگ نظام اورخصوصی افراد کیلئے آسان رسائی کی سہولت ہوگی۔
پہلی مکمل الیکٹرک بسیں پنجاب کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور پُر سکون سفر فراہم کریں گی۔
