نیپرا نے نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری بہتر نہ بنانے پر2 ڈسکوز پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے ۔
سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
سیپکو پر 3 مختلف فیصلوں کے تحت 7 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں ناکامی پر 5 کروڑ،حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ روپے،پولز کی ارتھنگ نہ کرنے پر مزید ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسی طرح کارکردگی بہتر نہ بنانے پر حیسکو پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، نیپرا نے دونوں کمپنیوں کو 15 روز میں جرمانے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
