وزیراعظم شہباز شریف نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے روس اور متحدہ عرب امارات میں نئے سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی، شہباز شریف کی جانب سے تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی گئی۔
بھائی چارے ، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے خوشحال پاکستان تشکیل دینگے ، صدر ، وزیراعظم
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات فیصل نیاز ترمذی روس میں نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
