ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلز لہ آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
امن معاہدہ،آذربائیجان کو مبارکباد،صدر الہام علیوف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف
ادھرترک وزیر داخلہ علی یریکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جاسکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
