ملکہ کوہسار مری میں یوم آزادی تقریبات پر ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے سیکشن 144 نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق 12، 13 اور 14 اگست کو مال روڈ اور جی پی او چوک صرف فیملیز کیلئے کھلے رہیں گے،سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج ہوں گے۔
جعفر ایکسپریس کو متبادل دنوں میں چلانے کا فیصلہ
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مال روڈ اور جی پی او چوک میں تین روز کیلئے غیر ضروری عوامی داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔
خلاف ورزی پر سزا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت ہوگی۔
