ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔فیصلہ کن میچ 12 اگست کو کھیلا جائیگا۔
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ردر فورڈ 45، شائے ہوپ 32 اورروسٹن چیس نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جعفر ایکسپریس کو متبادل دنوں میں چلانے کا فیصلہ
بارش کی 2 بار مداخلت کے باعث میچ کو پہلے 40 اوورز تک محدود کردیا گیا ، تیسری مرتبہ بارش شروع ہوئی تو اس وقت پاکستان کا سکور37 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر171 رنزتھا۔بعدازاں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستانی اننگز
صائم ایوب31 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان محمد رضوان 38 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، حسین طلعت 32 گیندوں پر 31 رنز بنا پائے،سلمان آغا نے 18 گیندوں پر 9 رنز کی اننگز کھیلی۔
دلی خالصتان کا حصہ بنے گا ،گرپتونت سنگھ پنوں
محمد نواز 24 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، حسن نواز 30 گیندوں پر 36 رنز اور شاہین شاہ آفریدی 7 گیندوں پر 11 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے 23 رنز دیکر3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس:
قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

کپتان ویسٹ انڈیزکا کہنا ہے کہ نمی اور موسم کی وجہ سے پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کو کم اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کی جائیگی،بہتر کارکردگی سے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پہلےون ڈے میں لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا،نواز نے گزشتہ دو برس میں شاندار کارکردگی دکھائی،نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت اور کارکردگی خوش آئند ہے۔
ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسن علی،محمدا برار اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا ہے،فہیم اشرف،سفیان مقیم اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

