لندن میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 466 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتاریاں مختلف الزامات کے تحت کی گئیں جن میں عوامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، تشدد اورغیرقانونی اجتماع شامل ہیں۔
اسرائیلی افواج کی وسطی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 5فلسطینی شہید، 33زخمی
پولیس کے بیان کے مطابق مظاہروں کے دوران متعدد مظاہرین نے اہلکاروں پرحملہ کرنے کی کوشش کی، ان حملوں اور دیگرالزامات کی بنیاد پر مزید 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کے اظہار رائے کے حق کا احترام کرتے ہیں تاہم قانون شکنی اورعوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
مظاہرے کے دوران متعدد علاقوں میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا اور سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا، پولیس نے شہریوں سے پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔
