وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے پاکستانی طیارہ کو تباہ کرنے سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بھی پاکستانی طیارہ نہیں گرا، بھارت کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے اور ایس 400 سسٹم تباہ کیا اور جنگ کے دوران بھارت کے کئی ڈرونز بھی مارگرائے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ آزاد ذرائع نے بھارتی رافیل سمیت متعدد طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی،پاکستان نے کئی بھارتی ایئربیسز کو بھی فوری طور پر ناکارہ بنایا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی نقصانات کئی گنا زیادہ تھے۔
آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے ، خواجہ آصف
بولے کہ سچ پر شک ہے تو دونوں ممالک طیاروں کا ریکارڈ آزادانہ تصدیق کیلئے کھول دیں، جھوٹ سے نہیں بلکہ عزم، اخلاقی برتری اور مہارت سے جنگیں جیتی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے بیانیے خطے کو ایٹمی خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں، پاکستان کی خودمختاری پر ہر حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
“The belated assertions made by the Indian Air Force Chief regarding alleged destruction of Pakistani aircraft during Operation Sindoor are as implausible as they are ill-timed. It is also ironic how senior Indian military officers are being used as the faces of monumental…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 9, 2025
